27 دسمبر 2014 - 09:58
شمالی نائجیریا میں بم دھماکے، بیس افراد ہلاک

شمالی نائجیریا میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی نائجیریا میں واقع شہر گومبی میں ایک بس اسٹینڈ پر جمعے کے روز ہونے والے اس بم دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ  بم دھماکہ، اس وقت ہوا جب بس اسٹینڈ پر لوگ، لائن لگائے کھڑے ہوئے تھے۔گذشتہ اکتیس اکتوبر کو بھی گومبی میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں تقریبا تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ نائجیریا کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشتگرد گروہ بوکوحرام کے حملوں میں ابتک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں اور اس گروہ نے بارہا دہشتگردانہ حملوں اور اغوا کی وارداتیں انجام دینے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔گذشتہ پانچ برسوں کے دوران نائجیریا میں مسلح دہشتگرد گروہ بوکوحرام کی کاروائیوں میں تیرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور پندرہ لاکھ سے زائد دیگر، بے گھر ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲